سعودى جامعات كى معلومات
جنوبی ایشیا کا ہر فرد ہمیشہ ارض حرمین شریفین کی زیارت کرنے کے لیے تشنہ رہتا ہے، یہ پیاس طلبہ وطالبات کے دل میں عوام کی نسبت دگنی ہوتی ہے۔ وہ ہر وقت اس تگ و دو میں رہتے ہیں کہ تعلیم کے لیے ان کو ارض حرمین شریفین کے کسی جامعہ میں داخلہ مل جائے۔ لیکن جامعات کے بارے میں معلومات نا ہونے کی وجہ سے ان کو طرح طرح کی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ نیز اس کشمکش میں رہتے ہیں کہ کس جامعہ کا انتخاب کریں؟ جامعات میں داخلہ کی شرائط کیا ہیں؟ جامعہ کے ساتھ کیسے رابطہ کریں؟ جامعہ کا محل وقوع کیا ہے؟ کیا ان جامعات میں سکالرشپ ہے یا نہیں؟ وغیرہ ۔ ان مسائل کا احساس کرتے ہوئے ان کے حل کے لیے اس ویب سائٹ میں ایک خاص پیج صرف سعودی جامعات کی معلومات کے لیے بنایا گیا ہے۔ جس میں تمام معلومات اردو زبان میں نشر کی جاتی ہیں۔ نیز داخلے کے متعلق تمام سوالات کے جوابات کے لیے ایک مستقل صفحہ بنایا گیا ہے۔ جس میں طلبہ کے ذہن میں جامعات کے متعلق ہر سوال کا جواب دیا جا تا ہے۔
الجامعة الإسلامية بالمدينة المنورة
مدینہ منورہ میں مسجد نبوی سے ۵ کلو میٹر کے فاصلے پر مغربی طرف وادی العقیق کے کنارے پر واقع ہے
جامعة الإمام محمد بن سعود الإسلامية
دار الحکومت الریاض میں واقع ہے۔ جس کی سنگ بنیاد سن 1953ء میں رکھی گئی تھی
جامعة ام القرى مكة المكرمة
مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام سے 21 کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ اس کی تاسیس 1950ء میں تھی
جامعة الملك سعود
دار الحکومت الریاض میں واقع ہے۔ جس کی سنگ بنیاد سن 1957ء میں رکھی گئی تھی
جامعة الملك خالد
سعودی عرب کے شہر (ابہا) میں واقع ہے۔ جس کی سنگ بنیاد سن 1998ء میں رکھی گئی تھی
جامعة طيبة
مدینہ منورہ میں مسجد نبوی سے 6 کلو میٹر کے فاصلے پر مغربی طرف مدینہ یونیورسٹی کے قریب واقع ہے
جامعہ القصیم
قصیم کے شہر بریدہ میں واقع ہے۔ سن تاسیس 2004 ہے
جامعہ المجمعہ
المجمعہ میں واقع ہے اور اس کی سن تاسیس 2009 ہے
جامعة الأميرة نورة بنت عبدالرحمن
ریاض میں واقع طالبات کی یونیورسٹی ہے، سن تاسیس 2008ء ہے
جامعہ جازان
شہر جازان میں واقع ہے۔ سن تاسیس 2006 ہے
جامعہ تبوک
تبوک شہر میں واقع ہےاور سن تاسیس 2006 ہے
جامعہ الملک عبد العزیز
جدہ شہر میں واقع ہےاور سن تاسیس 1967 ہے
جامعہ الملک فیصل
الاحساء ریجن میں واقع ہے۔ سنہ تاسیس 1975 ہے
جامعہ الامیر سلطان
ریاض میں واقع ہے۔ سنہ تاسیس 1999 ہے
جامعہ الباحہ
الباحہ میں واقع ہے۔ سنہ تاسیس 1427 ہے
جامعہ المعرفہ العالمیہ
آن لائن یونیورسٹی ہے، ریاض میں واقع ہے