کوئٹہ () جامعہ سلفیہ کوئٹہ کے تمام شعبہ جات کے بچوں کیلئے جشن آزادی کے موقع پر مشترکہ ایک عظیم الشان تقریب کا اہتمام کیا گیا ، جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات نے شرکت کی ۔
ناظم جامعہ مولانا قاری آمین اللہ ابوبکر ، مولانا احسان اللہ ساجد ، مولانا سلطان شاہ ، مولانا زکریا ذاکر اور ایس آر سی سکول اینڈ کالج کے پرنسپل جناب عزیز اللہ ، اور نجیب اللہ ترین نے تقریب کے شرکاء سے خطاب کیا ۔
طلباء اس موقع پر ملی نغمیں اور تقاریر پیش کئیے ۔
تقریب میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبا میں قیمتی انعامات اور اسناد تقسیم کئے گئے ۔