الحمد للہ رب العالمین والصلاۃ والسلام علی خاتم النبین و بعد:
صوبہ بلوچستان جہاں غربت افلاس اور محرومیاں عروج پر ہیں۔ وہیں یہ صوبہ تعلیمی لحاظ سے بھی پسماندگی کا شکار ہے۔ ان مایوس کن حالات میں بحمدہ تعالیٰ جامعہ سلفیہ دعوۃ الحق کوئٹہ امید کی واحد کرن ہے۔ جو کسی بڑی نعمت الہٰی سے کم نہیں۔ 1979 سے مسلسل قرآن و سنت کی نشر و اشاعت اور متذکرہ بالا مسائل کے حل میں نمایاں کردار ادا کر رہا ہے۔ جامعہ نے جہاں تعلیمی میدان میں ہزاروں طلبہ کو زیور تعلیم سے آراستہ کیا ہے۔ جو مختلف شعبہ ہائے زندگی میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ وہیں سماجی و رفاہی کاموں میں بھی اعلیٰ مثالیں قائم کیں ہیں۔ جامعہ چونکہ بلوچستان کے مرکز کوئٹہ میں واقع ہے۔ اس وجہ سے پورے صوبے میں تعلیمی دعوتی اور رفاہی کاموں کی نگرانی بھی خود کرتا ہے۔ اور مختلف اضلاع میں دعوت و تعلیم کیلئے دعاۃ مبلغین بھی متعین کئے ہیں۔ اور یہ سب کچھ اللہ تعالیٰ کے فضل و احسان اور اہل خیر حضرات کے تعاون سے ہی ممکن ہوا۔ جامعہ کی خدمات کو اجاگر کرنے کیلئے یہ مختصرا تعارفی کتابچہ بیش خدمت ہے۔
دعوتی سرگرمیاں
شعبہ دعوت و تبلیغ :
جس کے تحت مختلف مساجد میں دعوتی و اصلاحی پروگرامز منعقد ہوتے ہیں۔
شعبہ نشر و اشاعت:
دعوت و اصلاح کی غرض جامعہ مختلف لیٹیچرز اور رسائل تقسیم کرتا ہے۔
سالانہ قرآن و حدیث کانفرنس:
جس میں ملک بھر کے جید اور معروف علماء دین خطابات فرماتے ہیں۔
کفالت دعاۃ:
جو مختلف شہروں قصبوں میں دعوت الی اللہ کا فریضہ سر انجام دیتے ہیں۔
دار الافتاء:
دینی اور شرعی مسائل کا حل قرآن و حدیث سے پیش کرتا ہے۔
رفاہی و سماجی سرگرمیاں
بلوچستان بھر میں رفاہی و سماجی کاموں کیلئے جامعہ نے (دعوت الحق ٹرسٹ) کا قیام عمل میں لایا ہے۔
کفالت ایتام:
دین اسلام میں یتیموں بیواؤں غرباء ومساکین کی کفالت کو بہت اہمیت دی ہے یتیم بچوں کی تعلیم و تربیت اور ماہانہ وظیفہ کا اہتمام کیا ہے۔
غریب مریضوں کے علاج معالجہ کے لئے موبائل میڈیکل کیمپز 2 عدد فری ڈسپنسریاں بھی قائم کر رکھی ہیں
پینے کے لیے صاف پانی سہولت:
بلوچستان کا اکثر حصہ پانی جیسی عظیم نعمت سے محروم ہے۔ اکثر مقامات پر پینے کا پانی تک نہیں ملتا، صوبہ بھر میں 30 ٹیوب ویلز، 250 کنویں، 180 ٹینکیاں اور تقریباً 700 نلکے بھی لگا چکے ہیں۔
جامعہ کی تعلیمی ، دعوتی، فلاحی اور سماجی خدمات کو برقرار رکھنے اور اس میں مزید اضافہ کرنے کیلئے ہم اہل خیر سے بھرپور تعاون کے متمنی ہیں۔
جامعہ کی خدمات کو ہم تین بڑی سرگرمیوں میں تقسیم کر سکتے ہین۔
تعلیمی ، دعوتی اور رفاہی
تعلیمی سرگرمیاں
مرکز اللغة العربیہ
(مرحلہ المتوسط) دو سالہ کورس جس میں طلبہ کو ابتدائی عربی گرائمر ، حفظ قرآن، حدیث، ترجمہ، فقہ، صرف نحو وغیرہ پڑھائے جاتے ہیں۔
المعہد الثانوی للعلوم الشرعیہ
(مرحلہ الثانویہ) چار سالہ کورس جس میں تمام علوم و فنون دینیہ کے ساتھ ساتھ عربی لینگوئج اور بول چال پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے۔
کلیۃ الحدیث الشریف
(مرحلہ العالیہ) دو سالہ کورس جس میں احادیث شریفہ کی کتب ستہ کے ساتھ تفسیر القرآن عقائد، تاریخ، جرح و تعدیل، بحو، فقہ میراث، الادیان و الفرق، اصول اور دیگر مضامین پڑھائے جاتے ہیں۔
حفظ المتون العلمیہ
متقدمین و متاخرین علماء نے علم کو آسان کرنے کیلئے ہر فن اور علم کے اصول کو مختصر کرکے مختلف مجموعے بنائے ہیں۔ اس سلسلے میں طلباء کو نہایت محنت کے ساتھ متون حفظ کروائیں جاتے ہیں۔
شعبہ تحفیظ القرآن
جس میں بچوں کو قرآن پاک تلفظ اور تجوید کے ساتھ ماہر اساتذہ کی زیر نگرانی میں حفظ کروایا جاتا ہے۔
مختلف علمی دورہ جات
سالانہ تعطیلات میں مندرجہ ذیل دورات کا بھی انعقاد کیا جاتا ہے۔
- دورہ تفسیر القرآن
- دورہ سیرت النبی ﷺ
- دورہ لغت عربی
- دورہ دراسۃ الاسانید والجرح والتعدیل
- دورہ عربی خوشخطی
- دورہ النحو والثقافۃ الاسلامیہ
- دورہ فی العقیدۃ الاسلامیہ