ایک روزہ تحفظ شعائر اسلام بسلسلہ تحفظ ختم نبوت ودفاع صحابہ کرام سیمینار کوئٹہ بلوچستان کا تفصیلی رپورٹ
.رپورٹ:
احسان ضامرانی
(سیکرٹری جنرل A.Y.Fبلوچستان)
ملکی وبین الاقوامی سطح پر اسلام کیخلاف جاری سازشوں اور پروپیکنڈوں اور اسلامی ہستیوں اور شعائر اسلام پر حملوں کیخلاف مرکزی جمعیت اہل حدیث واہل حدیث یوتھ فورس پاکستان کی جانب ملک بھر تحفظ شعائر اسلام و تحفظ ختم نبوت ودفاع صحابہ مہم شروع کیاگیا ہے اس سلسلے میں پنجاب اور سندھ کے بعد بلوچستان میں بھی مرکزی جمعیت اہل حدیث واہل حدیث یوتھ بمفورس بلوچستان کی جانب 24اکتوبر بروز ہفتہ ایک پروگرام مذکورہ عنوان کےتحت بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں واقع معروف تعلیمی وتربیتی مرکز جامعہ سلفیہ دعوۃ الحق کوئٹہ میں منعقد کیاگیا.

تحفظ شعائر اسلام سیمینار
پروگرام میں مرکزی جمعیت اہل حدیث واہل حدیث یوتھ فورس پاکستان کے قائدین امیر محترم علامہ سنیٹر ساجد میر صاحب،فرزند علامہ شہید وہردلعزیز شخصیت علامہ ابتسام الہی ظہیر صاحب، علامہ عتیق الرحمن شاہ کشمیری،نوجوان قائد حافظ عامرعبدالوکیل صدیقی نے خصوصی طورپر شرکت کیا. جبکہ کوئٹہ آئیر پورٹ پر قائدین کی استقبال کیلئے بلوچستان بھر سے مرکزی جمعیت اہل حدیث واہل حدیث یوتھ فورس کے قائدین وکارکنان نے جوش و ولوں کیساتھ شاندار استقبال کیا جبکہ ریلی کی صورت میں قائدین کو جلسہ گاہ تک پینچایاگیا.
پروگرام کا آغاز باقاعدہ تلاوت قرآن پاک سے ہوا جبکہ تلاوت کے بعد عظمت صحابہ کرام کے عنوان پر نظم پیش کیاگیا.
پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی جمعیت اہل حدیث کوئٹہ کے ناظم مولانا حزب اللہ عثمانی صاحب نے کہاکہ پروگرام کا مقصد شعائر اسلام کی تقدس اور ان کیخلاف سازشوں سے عوام کو آگہی دینا اور دشمنوں کاراستہ روکناہے.
جبکہ اہل حدیث یوتھ فورس پاکستان کے جنرل سیکرٹری نوجوان قائد عامر عبدالوکیل صدیقی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اس وقت اسلام کے شعائر کیخلاف دو محاذوں پر اسلام دشمن سازشیں کررہےہیں ایک طرف بین الاقوامی سطح پر تو دوسری جانب ملکی سطح پر اسلام دشمن سرگرم ہیں جنکا راستہ روکنے اور ان سازشوں کیخلاف عوام کو آگہی دینے کیلئے مرکزی جمعیت واہل حدیث یوتھ فورس نے یہ مہم شروع کیاہے انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت میں چھپے اسلام دشمنوں کو نکال باہر پھینکا جائے اور ان سازشی عناصر کو بے نقاب کیاجائے جوکہ نا اسلام کے وفادار ہیں اور ناہی وہ ملک کے وفادا رہ سکتے ہیں بلکہ بیرونی ایجنڈوں کی تکمیل کیلئے وہ سرگرم عمل ہیں اور بیرونی مفادات کی تکمیل کیلئے کام کررہےہیں.انہوں نے کہاکہ اسلام اس وقت دنیا میں تیزی کیساتھ پھیل رہاہے جواسلام دشمنوں کو ہضم نہیں ہورہی ہے اور وہ مختلف حربے آزمارہےہیں مگر انکا مقابلہ ہرسطح پر کیاجائےگا.انہوں نے کہاکہ مرکزی جمعیت اہل حدیث واہل حدیث یوتھ فورس کایہ مہم جاری رہےگا.
اس موقع پر فرزند علامہ شہید مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے چیف آرگنائزر علامہ ابتسام الہی ظہیر صاحب نے پرجوش انداز سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اسلام دشمنوں کے عزائم کو خاک میں ملانے اور انکا راستہ روکنے کیلئے اسلام کابچہ بچہ مرمٹنے کو تیار ہے وہ اپنی مال ودولت اور جان سے بھی زیادہ اسلام کے تحفظ کو مقدم سمجھتے ہیں اور انہیں جان سے بھی زیادہ عزیز ہیں اسلام دشمن چاہیے جس چہرے اور روپ میں آئے اسکے مقابلے کیلئے ہم تیارہیں کوئی یہ نہ سمجھے کہ ہم پروپیکنڈوں کے زریعے سے اسلام کاراستہ روکیں گے بلکہ اسلام دشمنوں کو ناکامی کاسامنا کرنا پڑےگا.
امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان علامہ سنیٹر ساجد میرصاحب نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اسلام ایک ایسادین ہے جسکے سامنے آنے والے ہردشمن کو ناکامی کاسامنا کرنا پڑاہے اور پڑےگا صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اس دین کے وہ روشمن مینار ہیں جو اعلی و ارفع کردار اور نبی رحمت صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمانبردار تھے. انہوں نے کہاکہ ہم کسہ فرقہ کیخلاف ہرگز نہیں بلکہ ہم گستاخوں اور فرقہ واریت کو ہوا دینے والوں کیخلاف ہیں جو چاہیے کسی بھی صف میں چھپےہیں انکاکہناتھا گزشتہ محرم الحرام میں جس طرح کراچی لاہور واسلام آباد میں گستاخیاں کی گئیں وہ باقاعدہ منظم منصوبہ بندی اور سازش کے تحت کیےگئے اور اس کیلئے باقاعدہ سلیکٹیڈ حکومت میں بیٹھے ان دشمنوں نے مکمل سپورٹ کیا اور ایک ایسے شخص کی سرپرستی کی گئی جسے خود شیعہ مسلک کے لوگ پابندی لگاچکےہیں مگر حکومت نے ان سے پابندی اٹھاکر منصوبہ بندی کے زریعے اسے لایاگیا اور صحابہ کرام کی شان میں گستاخیاں کرائی گئیں جس سے یہاں کے مسلمانوں کو شدید غم وغصہ ہے ایسے لوگوں کو بے نقاب کیاجائے اور صحابہ کرام کے گستاخوں کو سخت سے سخت سزائیں جائیں اور اس کیلئے ہمارا جدوجہد جاری رہےگا اور ہم ہرسطح پر جدوجہد جاری رکھیں گے.
پروگرام سے نائب ناظم اعلی مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان علامہ عتیق الرحمن شاہ کشمیری،مرکزی جمعیت اہل حدیث بلوچستان کے سیکرٹری اطلاعات مولانا عصمت اللہ سالم،ودیگر نے خطاب کیا جبکہ اس موقع پر مرکزی جمعیت اہل حدیث بلوچستان کے قائمقام امیراستاذالعلماء مولانا عبدالرزاق خارانی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ایک طویل عرصہ سے اسلام کیخلاف سازشیں کی جارہی ہیں ان سازشوں کیخلاف مرکزی جمعیت اہل احدیث واہل حدءث یوتھ فورس نے ملکی سطح پر پروگرامات کا آغاز کیاہے آج بلوچستان میں یہ پروگرام منعقد ہورہاہے جس میں ہمارے امیر محترم سنیٹر ساجد میر صاحب،علامہ ابتسام الہی ظہیر جوکہ پہلی بار بلوچستان کی سرزمین پر آئے ہیں جو ہمارے لیے باعث مسرت ہے اسی طرح مولانا عتیق الرحمن شاہ محمدی،اور عامر عبدالوکیل صدیقی صاحب آئے ہیں جبکہ قائدین کو سننے کیلئے بلوچستان کے تمام اضلاع سے کارکنان اور رہنماء کوئٹہ پہنچے ہیں تربت،خاران،قلات،کوہلو،سوراب، جعفر آباد ودیگر سے جس پر میں اپنے تمام قائدین کا شکریہ ادا کرتاہوں اور دور درواز سے آنے والے تمام رہنماؤں اور کارکنان کا بھی بہت مشکورہوں جنہوں نے شارٹ نوٹس پر اس پروگرام میں شرکت کیاہے.
پروگرام میں شرکت کرنے کیلئے مرکزی جمعیت اہل حدیث کیچ مکران سے ضلعی جنرل سیکرٹری مولانا حق نواز بلوچ،ویوسف محمد حسنی کی قیادت میں کارکنان نے شرکت کی،جبکہ خضدار سے مولانا عتیق الرحمن،وغلام مصطفی کی قیادت میں جبکہ دیگر اضلاع سے بھی رہنماء وکارکنان شریک رہے،پروگرام میں نظامت کے فرائض مرکزی جمعیت اہل حدیث کوئٹہ رہنماء مولانا زکریا ذاکرنے سرانجام دیے. پروگرام کا آغاز عصر سے ہوا جبکہ مغرب کے قریب اختتام پزیر ہوا.